گردوں کی صحت کا عالمی دن

لاہور (ویب ڈیسک)آج گردوں کی صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد مجموعی صحت کے لیے گردوں کی اہمیت اجاگر کرنا اور اس کی بیماری اور صحت کے مسائل کی تعدد اور اثرات کو کم کرنا ہے۔

اس عالمی دن کی مناسبت سے سیکڑوں تنظیموں کی جانب سے گردوں کے حوالے شعور اجاگر کرنے کے لیے اقدامات اور تقریبات منعقد ہونگی گی۔

گردے جسم کے لیے ایک خاص فلٹر سسٹم ہیں یہ غیر ضروری اجزاء کو خون سے الگ یا چھان کر پانی کے ساتھ جسم سے خارج کردیتے ہیں۔

عالمی اعدادوشمار کے مطابق دنیا کی 10 فیصد آبادی گردوں کے کسی نا کسی مرض میں مبتلا ہے اور سالانہ لاکھوں افراد گردے فیل ہونے سے انتقال کرجاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پانی کا زیادہ استعمال گردوں کے بیشتر امراض سے بچا سکتا ہے۔