روس ایٹمی جنگ کے لیے تیار ہے، صدر پیوٹن

ماسکو (ویب ڈیسک) روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے اگر امریکا نے یوکرین میں اپنے فوجی دستے بھیجے تو اسے جنگی مداخلت کے طور پر دیکھا جائے گا۔

پیوٹن نے مغرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا تکنیکی طور پر روس ایٹمی جنگ کے لیے تیار ہے لیکن فی الحال اس کی کوئی جلدی نہیں اور نہ ہی ایسی صورتحال ہے۔

روسی صدر نے مزید کہا یوکرین پر بات کے لیے تیار ہیں لیکن صرف اس صورت میں جب بات حقیقت پر ہو، صدر پیوٹن نے کہا کہ کسی پر بھروسہ نہیں کرسکتے، دستخط شدہ ضمانتوں کی ضرورت ہے۔