اسلام آباد (پی ایم این) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں سے گھروں کے حصول میں آسانی پیدا کر نا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
انہوں نے یہ بات آج(بدھ) کو اسلام آباد میں کم لاگت رہائشی منصوبوں کیلئے ہاؤسنگ کی ٹاسک فورس کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان اقدامات سے رہائشی منصوبے عام آدمی کی دسترس میں آئیں گے اور ملکی معیشت ترقی کرے گی جبکہ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔
انہوں نے ٹاسک فورس کو ہدایت کی کہ وہ وزارت خزانہ اور بینکوں کے ساتھ مل کر کم لاگت رہائشی منصوبوں کی فنانسنگ کی سفارشات جلد پیش کرے جنہیں آئندہ بجٹ تجاویز میں شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے تعمیراتی شعبے کی ترقی پر زور دیاتا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔