اسلام آباد (پی ایم این) ملک بھر میں مختلف دورانیے کی انسداد پولیو مہم کا کل سے آغاز ہو گا۔
مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے چار کروڑ چون لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انسداد پولیو کیلئے وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے اسلام آباد میں مہم کا آغاز کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ اور عزم ہے۔
انہوں نے اس مہم میں حصہ لینے والے چار لاکھ فرنٹ لائن کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جن میں دو لاکھ پچیس ہزار خواتین ویکسی نیٹرز بھی شامل ہیں۔