نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا رابطہ، جنوبی ایشیائی کشیدگی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پی ایم این)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج صبح امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

انہوں نے پاکستان پر بھارتی حملوں اور پاکستان کے ردعمل کے بعد جنوبی ایشیاء کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔