بھارت کی پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی

فائل فوٹو۔
اسلام اباد (پی ایم این) بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں گزشتہ رات کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی جو جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کے کیانی اورمنڈل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کوخاموش کرا دیا۔

پاک فوج کے موثر جواب سے چکPATRA چیک پوسٹ سمیت دشمن کے کئی مورچے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقو ں کو بھی خالی کروالیا ہے اور مسلمانوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

بھارت کی طرف سے یہ اشتعال انگیزی اس کے جنگی جنون کی غمازہے۔

سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج ملکی خودمختاری کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیارہے۔