اسلام اباد (پی ایم این)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت آئی ٹی اور دیگر شعبوں کے اصلاحاتی عمل میں پاکستانی سرمایہ کار برادری کی شمولیت کو ترجیح دے گی۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایف بی آر میں ڈیجیٹل اور دیگر اصلاحات کے عمل میں سرمایہ کاروں کی شمولیت اور مواقع سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ ملک پاکستانی سرمایہ کاروں کے ذریعے پائیدار، بہتر اور دیر پا نتائج حاصل کرے گا۔
وزیراعظم نے ایف بی آر میں ڈیجیٹل اصلاحات میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں آئی ٹی شعبے کے سرمایہ کاروں کو معلومات فراہم کرنے کے لئے ایک خصوصی ویبی نار منعقد کرنے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادر ی کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور آئی ٹی کے شعبے میں ہمارے سرمایہ کار عالمی منڈی میں قابل قدر خدمات فراہم کررہے ہیں۔