اسلام آباد (پی ایم این) نائب وزیراعظم نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن اور پانامہ کے وزیر خارجہ جیویئر ایڈورڈو مارٹنزی آچا واسکیز سے الگ الگ ٹیلی فون پر بات کی۔
اسحاق ڈار نے دونوں وزرائے خارجہ کو خطے کی تازہ ترین صورتحال اور بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اس کے یکطرفہ اور اشتعال انگیز اقدامات کے جواب میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے بھارت کے فیصلے کو سختی سے مسترد کیا، جو کہ معاہدے کی دفعات اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
نائب وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ اور علاقائی امن و سلامتی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم پر زور دیا۔
ڈنمارک اور پانامہ کے وزرائے خارجہ نے کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور فریقین پر زور دیا کہ وہ ہر ممکن تحمل سے کام لیں۔