اسلام آباد (پی ایم این)اقوام متحدہ نے افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ خواتین اور لڑکیوں سے پابندیاں اٹھائے اور خواتین کی قیادت میں چلنے والی کاروباری سرگرمیوں میں معاونت کریں۔
اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور ایشیا بحرالکاہل خطے کیلئے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے سربراہ Kanni Wignaraja نے صحافیوں کو بتایا کہ خواتین اور لڑکیوں پر پابندیوں سے دوہزار چوبیس سے دوہزار چھبیس کے عرصے کے دوران افغان معیشت کو تقریبا بانوے ملین ڈالر کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔