اسلام آباد (پی ایم این)وزیراعظم محمد شہبازشریف کو کیتھولک عیسائیوں کے نئے روحانی پیشوا پوپ لیو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔
مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت کے مطابق شہبازشریف نے تقریب میں شرکت کیلئے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی اور پنجاب کے اقلیتی امور کے وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کو نامزد کیا ہے۔
وہ پوپ لیو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو کل ویٹی کن سٹی میں منعقد ہو گی۔