اسلام آباد (پی ایم این)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت پر صدر الہام علییوف کے ساتھ ساتھ آذربائیجان کے برادر عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیاہے۔
وہ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج سہ پہر اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت آذربائیجان کی یہ حمایت اور یکجہتی یہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا عکاس ہے۔
آپریشن بنیان المرصوص کے کامیابی پر پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام اس تاریخی فتح پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔آذری سفیر نے کامیابی پر وزیر اعظم اور پوری پاکستانی قوم کو تہہ دل سے مبارکباد دی۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔