پاکستان اور روس کا دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے اورپارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (پی ایم این)پاکستان اور روس نے دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے اورپارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اعادہ سینیٹ کے چیئرمین سیدیوسف رضاگیلانی اورروس کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن Valentina Matvienko کے درمیان ماسکو میں ملاقات کے دوران کیاگیا۔

فریقین نے بالخصوص بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی کے دور میں پارلیمانی سفارتکاری کی اہمیت پر زوردیا۔

امن اورمذاکرات کے بار ے میں پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے سفارتی حل کے لئے کوششیںکررہا ہے۔