پاکستان کو ڈیجیٹل تبدیلی سے مربوط کرنےکیلئےہرممکن اقدام کررہے ہیں، وزیراعظم

اسلام اباد (پی ایم این)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو عالمی سطح پر ہونے والی ڈیجیٹل تبدیلی سے مربوط کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔

وہ ڈیجیٹل تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل Deemah Alyalya سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد جدید ٹیکنالوجی کے سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کا اجتماع پورے خطے میں ڈیجیٹل شعبے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثرور سوخ کا منہ

بولتا ثبوت ہے۔

شہباز شریف نے کہا پاکستان کی معیشت جو چوبیس کروڑ افراد پر مشتمل ہے خطے میں ڈیجیٹل سٹارٹ اپس اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں منڈی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں اور سرمایہ کار دوست سہولتوں کی فراہمی کا مقصد ملک میں جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کے علاوہ سرمائے کا حصول ہے۔