اسلام اباد (پی ایم این)نائب وزیراعظم محمد اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کاروبار کے لئے کھلا ہے۔
آ ج اسلام آباد میں دو روزہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں کو زبردست تجویز پیش کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار اور منافع بخش ترقی کیلئے کاروبار کرنے کیلئے مثالی ماحول ہے۔
انہوں نے ا س اعتماد کا اظہار کیاکہ اس فورم نے تبدیلی والی شراکت داری کی بنیاد رکھی ہے۔
ملک کے ڈیجیٹل وژن کو شیئر کرتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا ہمارا یہ پختہ عزم ہے کہ عالمی معیار کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر کی جائے۔
نائب وزیراعظم نے کہا ڈیجیٹل خدمات کی برآمدات ہماری اقتصادی حکمت عملی کا سنگ بنیاد بن سکتی ہے۔