قبل از عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 9 اپریل تک ملتوی ہوگئی

اسلام آباد (پی ایم این)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل کا آغاز کیا اور کہا کہ طلاق اور عدت ختم ہونے کی تاریخیں اہم ہیں۔ خاور مانیکا کے مطابق انھوں نے بشریٰ بی بی کو 14 نومبر 2017 کو تین بار طلاق دی۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو سول عدالت میں اپنے ثبوت پیش کرنے کے حق سے محروم کیا گیا، 14 نومبر 2017 کو طلاق دینے کی بات سے مکر نہیں سکتے۔ یکم جنوری 2018 تک 48 دن طلاق کو گزر چکے تھے۔

سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خاور مانیکا 6 سال خاموش رہے، ایک جملے پر کیس شکایت دائر کردی، اسلام میں خاتون کی پرائویسی کا خیال رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو صرف عدت میں نکاح کیس میں سزا ملی ہوئی، بشریٰ بی بی کی سزا معطل کرنے کی سزا کی درخواست کو آج دیکھ لیں۔ ایک خاتون کی سزا آج کیوں نہیں ختم کی ہوسکتی؟‘

وکیل عثمان گل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست ہے سزا معطل کی درخواست پر فیصلہ عید سے پہلے دیا جائے۔

آج ہونے والے دلائل کے بعد عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 9 اپریل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔