صیہونی فورسز کی ہٹ دھرمی ،امدادی ایجنسیوں تک رسائی سے انکار

غزہ (ویب ڈیسک) امدادی ایجنسی نے کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کو شمالی غزہ میں خوراک اور دیگر امداد پہنچانے سے روک رہا ہے۔
ادھر اسرائیل کے تازہ حملوں میں خان یونس میں گھروں پر گولہ باری سے 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 59 فلسطینی شہید اور 83 زخمی ہوئے ہیں اور  اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 975 ہو گئی ہے۔
عالمی برادری نے اسرائیلی ہٹ دھرمی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،امریکی صدر نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ اس نے امدادی کارکنوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے،کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے غزہ میں امدادی کارکنوں کے قتل کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ ۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ورلڈ سینٹرل کچن کے سات کارکنوں کی ہلاکت کی مذمت کی،،اور کہا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے عملے سمیت ہلاک ہونے والے کارکنوں کی تعداد ایک سو چھیانوے تک پہنچ گئی ہے ۔
امریکا کے مسلم رہنماؤں نے غزہ مخالف پالیسی کیخلاف وائٹ ہاؤس کے افطار ڈنر کا بائیکاٹ کردیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی افطار میں اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا اور امریکن مسلمز فار فلسطین شامل ہوں گی۔