صہیونی فورسز کی دہشت گردی کے سامنے عالمی برادری بھی بے بس

غزہ (ویب ڈیسک) وسطی غزہ میں اسرائیلی فضائیہ نے غیر ملکی این جی او ورلڈ سینٹرل کچن کے 7 امدادی کارکنان کو ہلاک کردیا۔
ہلاک ہونے والوں کا تعلق فلسطین، آسٹریلیا، پولینڈ، برطانیہ امریکی اور کینیڈا سے تھا۔
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں امداد کے منتظر مزید سترہ افراد کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ، خان یونس کے مرکز اور رفح کے مشرقی حصے میں بمباری سے نو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ،، شہدا کی مجموعی تعداد بتیس ہزار 916 ہوگئی۔
یورپی یونین سمیت دیگر نے بھی امدادی کارکنوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے امدادی کارکنوں کو خوف زدہ کرنے اور انہیں ان کے کام سے روکنے کی کوشش ہے۔
قاہرہ میں غزہ اسرائیل جنگ بندی میں نئی پیش رفت ہوئی مصر کی ثالثی میں جنگ بندی کی نئی تجویز کا مسودہ قاہرہ مذاکرات میں تیار کر لیا گیا،یرغمالیوں کی رہائی کی ایک نئی تجویزحماس کو پیش کر دی گئی۔
فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی نے پہلاافتتاحی اجلاس میں کابینہ سے خطاب کیامحمد مصطفی نے نئی حکومت کے لیے تین اہم ترجیحات کا خاکہ پیش کیا جس میں غزہ میں فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنا ،مالی استحکام اور عوامی اداروں کی اصلاح شامل ہیں،محمدمصطفی نے کہا کہ فلسطینی انتہائی مشکل اور تاریک ترین حالات سے نکل کر آزادی کی روشنی تک پہنچیں گے۔