شہباز شریف نے تمام وزارتوں کے اہداف مقرر کردئیے، عطا تارڑ

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چند دن پہلے تحریری طور پر تمام وزارتوں کو اہداف کا دستاویز ارسال کر دیا تھا اس میں قلیل مدتی اور طویل مدتی دونوں اہداف شامل ہیں۔ وزارتوں سے کارکردگی کے حوالے سے باقاعدہ جواب لیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ان اہداف میں مہنگائی میں کمی، برآمدات میں اضافہ، سرمایہ کاری وغیرہ شامل ہیں۔

انھوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کی  کہا کہ معاشی مسائل اتنے نہیں تھے جو چار سال میں آئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کو یہ ہدف دیا گیا ہے کہ مہنگائی اور بیروز گاری میں کمی کرنی ہے جبکہ آئی ایم ایف کے معاملات کو مکمل کرنا ہے اور قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے جلد ایک رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔