امداد کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر اسرائیلی ٹینکوں کا حملہ، 19 افراد شہید

اسرائیلی فورسز خوراک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر نے لگا، غزہ میں امداد کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر بمباری کر دی جس میں مزید 19 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس پر”پرتشدد” زمینی اور فضائی حملے کیے اور رفح اور دیر البلاح میں گھروں پر بمباری کی جس میں کم از کم 14 فلسطینی شہید ہوئے۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے،۔سیسی نے بین الاقوامی اور انسانی قانون کے اصولوں پر عمل کرنے کے لیے گوتریس کے جذبے کی خوب تعریف کی،اقوام متحدہ کے سربراہ نے غزہ میں جنگ بندی اور انکلیو تک امداد پہنچانے پر زور دیا۔

وزرات صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84 فلسطینی شہید اور 106 زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے 7 اکتوبر سے غزہ وزرات صحت کے مطابق اب تک غزہ پر اسرائیلی فوجی کارروائی میں 32,226 فلسطینی شہید اور 74,518 زخمی ہو چکے ہیں۔