دہشتگردی پاک افغان سرحد سے ہو رہی ہے، وزیر دفاع

سیالکوٹ  ( ویب ڈیسک)پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دہشتگردی پاک افغان سرحد سے ہو رہی ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے بات چیت  کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف فوج کارروائی کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی گرفت میں لیا جا رہا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ غیر قانونی مقیم تارکین وطن کا ملک میں رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں غیر قانونی لوگ مقیم ہیں۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر شہدا کے خلاف مہم چلانے والوں کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائے گی۔