سنی اتحاد سے ملنا درست فیصلہ تھا، فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: (ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مخصوص سیٹوں کے معاملے پر سپریم کورٹ سے جلد فیصلے کے لیے امید کا اظہار کیا ہے ۔

خیال رہے کہ مخصوص نشستوں کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے کی گئی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد ہو گئی تھی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی جماعت سنی اتحاد سے رابطہ کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد سے ملنا صحیح فیصلہ تھا سوچ سمجھ کر کیا گیا فیصلہ تھا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی جماعت کو دو مقاصد کے لیے جوائن کرنا تھا ایک مخصوص نشستیں ملیں اور دوسرے آزاد امیدواروں کے ساتھ ہمیں پروٹیکشن ملے۔ ہم اب بھی یقین کرتے ہیں کہ آئین میں واضح ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں۔