امریکی ایوان نمائندگان میں ٹک ٹاک ایپ کے خلاف بل بھاری اکثریت سے منظور

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان میں ٹک ٹاک ایپ کے خلاف بل بھاری اکثریت سے منظور ہوگیا۔
بل کے حق میں 352 اور مخالفت میں 65 ووٹ کاسٹ ہوئے، بل کے تحت ٹک ٹاک کو 6 مہینے میں امریکی اثاثیں بیچنے یا پابندی کا سامنا کرنے پر مجبور کیاجائے گا۔
بل اب امریکی سینیٹ کو بھیجا جائے گا جہاں اسے مخالفت کا سامنا ہوسکتا ہے مختصر ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کو 17 کروڑ امریکی شہری استعمال کرتے ہیں۔