صدر مملکت کی بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والوں کی عیادت

اسلام آباد (پی ایم این)صدر آصف علی زرداری نے آج سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور صدر مملکت نے بلااشتعال بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور متاثرہ شہریوں کی عیادت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10کور اور ہسپتال کی انتظامیہ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔

صدر مملکت نے زخمیوں سے فردا فردا ملاقات کی ، ان کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے اور پوری قوم، اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے دشمن کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔