وزیرخزانہ نے معاشی اصلاحات کیلئے سٹینڈرڈچارٹرڈبینک کے تعاون کوسراہا

اسلام آباد (پی ایم این)خزانے اور محاصل کے وزیر سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کی معاشی بہتری میں سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے اعتماد اور معیشت کے اہم شعبوں میں اس کے کردار کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سٹینڈرڈ چارٹر بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسرBill Winters سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج لندن میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان کی معاشی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں حکومت پاکستان اور سٹینڈرڈ چارٹر بینک کے درمیان مضبوط اور دیر پا شراکت داری پر زور دیا گیا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی بڑے پیمانے پر معاشی اصلاحات کی کوششوں کے لئے سٹینڈرڈچارٹرڈ بینک کے طویل مدتی اور کلیدی تعاون کو سراہا۔