اسلام اباد (پی ایم این)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملکی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے علاقائی امن اور سلامتی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات امریکی ناظم الامور NATALIE BAKERسے بدھ کے روزاسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔
انہوں نے موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی ناظم الامور نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے امریکہ کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بدلتی صورتحال کے تناظر میں دونوں ممالک سے رابطے میں رہیں گی۔