غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہارون

اسلام آباد(پی ایم این)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اسلام آ باد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک میں محفوظ اور معاون کاروباری ماحول کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس کے دوران مینوفیکچرنگ کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پالیسی تجاویز پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔