اسلام آباد(پی ایم این)اسحاق ڈار نے اس ہفتے آذربائیجان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف اور پاکستانی وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس سال جولائی میں آذربائیجان میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کی تفصیلات اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔