دبئی (پی ایم این) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) 30 مئی 2025ء سے دبئی سے سکردو کے لیے براہ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز کر رہی ہے۔ اس حوالے سے پی آئی اے کے دبئی دفتر میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں قونصل جنرل حسین محمد نے شرکت کی۔
– Advertisement –
دبئی میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں ابتدائی پرواز پر سفر کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کے ایک گروپ کو بھی خوش آمدید کہا گیا جو پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا مظہر ہے۔
پی آئی اے کے ریجنل منیجر سرمد اعزاز اور ان کی ٹیم نے اس تقریب کی میزبانی کی جو متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے اور عوامی روابط مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔