اٹلی کا بھارت کی جانب سےکشیدہ صورتحال کو مزید طول دینے پر اظہار تشویش

اسلام آباد (پی ایم این) اٹلی کے وزیرداخلہ MATTEO PIANTEDOSI نے بدھ کے روز اسلام آباد میں نائب وزیراعظم محمد اسحق ڈار سے ملاقات کی اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم نے انھیں بھارت کے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا اور کہاکہ پاکستان بھارت کے ایسے بزدلانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے جو اقوام متحدہ کے منشور،بین الاقوامی قانون اور ریاستوں کے درمیان تعلقات کی اقدام کی کھلم کھلا خلا ف ورزی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن بھارت عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے علاقائی امن کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے ۔

اطالوی وزیرداخلہ نے پہلے ہی کشیدہ صورتحال کو طول دینے پر تشویش ظاہر کی اورپاکستان میں ہونے والے بے گناہ انسانی نقصان پرتعزیت کی۔