وزیراعظم کی دیامربھاشا ڈیم منصوبہ ترجیحی بنیاد پر مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پی ایم این) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پانی کے وافر ذخیرے اور توانائی کی پیداوار کا مؤثر نظام قائم کرنے کیلئے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وہ دیامر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی ذخائر کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرکے اس کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جا ئے۔

وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ وہ پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے، زراعت کیلئے پانی کی مناسب فراہمی اور سیلاب کی روک تھام کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے جس کیلئے پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے اور اس کا مؤثر استعمال یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔