امریکہ(پی ایم این)اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کے سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تمام تصفیہ طلب مسائل کے حوالے سے جامع مذاکرات یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔
اقوام متحدہ میں امریکہ کی قائم مقام مستقل نمائندہ سفیر Dorothy Shea سے ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سہولت کاری پر امریکی انتظامیہ، بالخصوص صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال سے سفیر ڈوروتھی شیا کو آگاہ کیا اور بھارت کی طرف سے کسی قابل اعتبار تحقیق یا مصدقہ شواہد کے بغیر فوری طور پر پاکستان پر الزام تراشی کرنے پر گہری تشویش کااظہارکیا۔