بحری امور کے وزیر کا بحری معیشت کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ

اسلام آباد(پی ایم این)بحری امور کے وزیر محمد جنید انور چوہدری نے سرکاری و نجی شراکت داری کے ذریعے بحری معیشت کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

کراچی میں پاکستان بزنس کونسل فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بحری ترقی کو پائیدار اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔