بلوچستان(پی ایم این)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بلوچستان میں دیرپا امن اور خوشحالی کیلئے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت اورمسلح افواج کا ساتھ دیں۔کوئٹہ میں ایک گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں لیکن ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا جائے گا۔تمام وفاقی اکائیوں کے درمیان بھائی چارے کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ ایک ہزار ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی فنڈ میں بلوچستان کیلئے ڈھائی سو ارب روپے کا بڑا حصہ مختص کیا گیا ہے۔بھارت کی حالیہ بلااشتعال جارحیت کے خلاف پوری قوم کی جانب سے اتحاد کے مظاہرے کا فخر سے ذکر کرتے ہوئے شہبازشریف نے اس جذبے کو مزید فروغ دے کر قومی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔وزیراعظم نے اس سے پہلے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے بھارت اور اس کی پراکسیز فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو شکست دینے کیلئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ متحد اور پرعزم رہنے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا بھارت نے معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد پاکستان کے اندر دہشتگردی کی کارروائیاں تیز کردی ہے۔انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔