اسلام آباد(پی ایم این)سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں نو رکنی پارلیمانی وفد نیویارک کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگا۔
وفد بھارت کے ساتھ حالیہ فوجی تصادم کے بارے میں پاکستان کا مؤقف پیش کرے گا جس کا مقصد تنازع کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈہ کا مقابلہ کرنا ہے۔نیویارک میں قیام کے دوران وفد کے ارکان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس’جنرل اسمبلی کے صدر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل رکن ملکوں کے نمائندوں سمیت متعدد ملاقاتیں کریں گے۔وفد اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے مندوبین کو بھی بھارتی پروپیگنڈہ مہم سے آگاہ کرے گا۔