اسلام آباد (پی ایم این)وفاقی حکومت نے نوجوانوں کی تیکنیکی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے مصنوعی ذہانت کو بطور مضمون تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کا تقاضا ہے۔