اسلام آباد (پی ایم این)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فیصل آباد شہر میں جدید میٹرو بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
بس ریپڈنڑانزٹ سسٹم کے تحت شہر میں اورنج لائن اور ریڈ لائن میٹرو بس سروس بھی شروع کی جائیں گی۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ میٹرو بس مسافروں کو آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔
بلال اکبرخان نے کہاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے فیڈر بسوں کو بھی دونوں بی آر ٹی روٹس پرچلایا جائے گا۔