خضدار:سکول بس پر دہشت گرد حملے میں 5 افراد شہید

اسلام آباد (پی ایم این)خضدار میں صبح دہشت گرد ملک بھارت کی ایما پر اس کے آلہ کاروں کی طرف سے ایک سکول بس پر دہشت گردی کے بزدلانہ حملے میں سکول کے تین معصوم بچے اور دو افراد شہید ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حملے میں کئی طلباء زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد بھارتی ایجنٹس نے ان گھنائونے اوربزدلانہ اقدامات سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بد امنی کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص میں فوج اور قانون و نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے منہ توڑ جواب ملنے کے بعد ان بھارتی دہشت گرد ایجنٹوں کو بھارت کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کے لئے ریاستی آلہ کار کے طور پر بھرتی کیا جارہا ہے۔