میر علی میں ہونے والے گھناؤنے واقعے میں بھارتی سرپرستی میں فتنہ الخوارج ملوث

اسلام آباد (پی ایم این)ابتدائی تحقیقات میں شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ہونے والے گھناؤنے واقعے میں بھارتی سرپرستی میں فتنہ الخوارج کے ملوث ہونے کا پتہ چلا ہے جس کے نتیجے میں کئی شہری جاں بحق ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ پیر کو شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عام علاقے میں ہونے والے ایک المناک واقعے کے بعد، جس میں شہری ہلاکتیں ہوئیں، بعض حلقوں کی جانب سے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات لگائے گئے، جس میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز پر واعے میں ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔

یہ دعوے مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور ایک مربوط جھوٹی مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کی موثر پرعزم کوششوں کو بدنام کرنا ہے۔

ان الزامات کے جواب میں فوری طور پر جامع تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

ابتدائی نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ اس گھناؤنے فعل کو بھارتی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے ترتیب دیا۔