پاکستان امن کے اصول پر کاربند ہے:بلاول

اسلام آباد (پی ایم این) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان امن کے اصول پر کاربند ہے جبکہ بھارت بے بنیاد پروپیگنڈے ، نفرت اور تقسیم کے راستے پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں دفترخارجہ سے بریفنگ لینے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے تشکیل دیا گیا۔ وفد پاکستان کا موقف پیش کرنے کیلئے مختلف ملکوں کا دورہ کرے گا اور عالمی برادری کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں سمیت مختلف امور پر بھارت کے انتہا پسند اور جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرے گا۔انہوں نے وفد کو جامع بریفنگ دینے پر دفترخارجہ کا شکریہ ادا کیا اور بھارتی جارحیت کے دوران اس کے کردار کوسراہا۔ وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے اس موقع پر کہا کہ بھارت سے کسی بھی قسم کے مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہونگے۔