بجلی کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بجلی کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اور جون میں کی جائیں گی۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔