تصورات اور ٹیکنالوجیز پر مبنی نیا تھیم پارک متعارف

فلوریڈا (ویب ڈیسک) والٹ ڈزنی نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تصورات اور ٹیکنالوجیز پر مبنی نیا تھیم پارک متعارف کرادیا۔

 اس پارک کو اسپیس شپ ارتھ کا نام دیا گیا ہے جو رات کو روشنیاں بکھیرتا ہے ، اس کے اندر داخل ہونے پر حیرت کا نیا جہان سامنے آجاتاہے، جس میں قدیم زمانے کامواصلاتی نظام ، پرنٹنگ پریس کی ایجاد، چاند پر انسان کا اترنا اور جدید معلوماتی دور اور انٹرنیٹ ودیگر حیرت انگیزچیزیں شامل ہیں۔

یہاں آنے والوں کو یہ تصور کرنے کے لیے مدعو کیا گیا کہ 21ویں صدی میں زندگی کیسی ہوگی ۔