اداکارہ صاحبہ کی زندگی میں پہلی بار اپنے سگے والد سے ملاقات

 (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز  کی سینئر اداکارہ صاحبہ کی پہلی بار  اپنے والد سے ملاقات نے انہیں جذباتی کر دیا۔

اداکارہ صاحبہ کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنے سگے والد سے پہلی بار کی گئی ملاقات کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں پہلی بار  والد سے ملاقات ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صاحبہ نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنے والد امام ربانی سے 11 مارچ کو ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور ویڈیو میں باپ بیٹی کی پہلی ملاقات کے جذباتی مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔