پاکستان کے دورے کی شدید خواہش ہے،بالی ووڈ اداکارہ سونم باجوہ

انٹر نیشنل (ویب ڈیسک)بالی ووڈ  اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستان آنے سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سونم باجوہ نے حال ہی میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کے دوران پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے دورے کے ارادے کا بھی اظہار کیا ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سونم باجوہ نے کہا کہ میں پاکستان کا دورہ کرنے کی شدید خواہش رکھتی ہوں۔

سونم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میرے بے شمار دوست ہیں، پاکستان آنے کا خیال ہی میرے اندر بے پناہ خوشی بھر دیتا ہے۔