عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 2 اپریل تک ملتوی

راولپنڈی (ویب ڈیسک)اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب گواہ سیکشن آفیسر کیبنٹ جمیل احمد کے بیان پر جرح مکمل ہو گئی ہے۔

ریفرنس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت اسلام اباد کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی۔

اب تک ریفرنس میں مجموعی پر دس گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں جبکہ ان میں سے پانچ پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔