فائل فوٹو

لاہور (پی ایم این/اکرام بیگ)شاہین آفریدی ون ڈے میں تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بولر بن گئے۔

 قومی فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی ون ڈےانٹرنیشنل کرکٹ میں 150 وکٹیں مکمل کرلیں،اس سےقبل آف اسپنر ثقلین مشتاق نے 78 ون ڈےمیچزمیں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں،جبکہ وقار یونس اورشعیب اختر نے 91، 91 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا

شاہین آفریدی کی قذافی اسٹیڈیم میں کارکردگی بھی قابلِ ذکر ہے، وہ یہاں 6 میچز کھیل کر 16 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ انکی قیادت میں پاکستان نے 13 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سے 9 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

By PMN