فائل فوٹو

لاہور(پی ایم این/ویب ڈیسک)پاکستانی سابق اداکارہ کومل عزیزخان نےشوبز انڈسٹری سے مستقل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

کومل عزیز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تفصیلی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ تقریباً پانچ سال پہلے ہی کرلیا تھا، تاہم اس کا باضابطہ اعلان اب کیا ہے۔

 

فوٹو، انسٹاگرام

اداکارہ نے کہا کہ وہ غیر ضروری میڈیا توجہ سے بچنا چاہتی تھیں اور یہ بھی دیکھنا چاہتی تھیں کہ شوبز سے باہر اپنی الگ شناخت اور کامیاب کاروبار قائم کرسکتی ہیں یا نہیں۔

 

کومل عزیزخان کا کہنا ہےکہ گزشتہ پانچ برسوں کےدوران انہوں نےشہرت اور میڈیا کی توجہ سے دور رہ کر اپنی ذات پر توجہ دی اور زندگی کے لیے ایک نئی سمت کا انتخاب کیا،اب وہ اپنے کاروبار کو وسعت دینے اورمالی طور پر خودمختار رہنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

By PMN