فائل فوٹو

راولپنڈی (پی ایم این/ویب ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کا کمانڈر ہلاک کردیا۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے قلعہ سیف اللہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈ ر عادل شاہ عرف درویش مارا گیا۔

 

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کمانڈر دسمبر 2020ء سے فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا اور 2024 سے دہشتگرد گروہ کے مالی معاملات کی نگرانی کر رہا تھا۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد غیر مقامی دہشت گردوں کو ژوب، شیرانی اور شعبان میں رہائش فراہم کرنے میں مدد کرتا تھا اور 2022 اور 2023 سے سکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغواء برائے تاوان میں ملوث رہا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی کمانڈر کے خلاف انسدادِ دہشتگردی عدالتوں میں 19 مقدمات درج ہیں جبکہ خارجی کمانڈر کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھ

By PMN