ممبئی(پی ایم این/ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد بگ بی اسٹار امیتابھ بچن اور گلوکار دلجیت دوسانجھ کے حوالے سے بھی دھمکیاں ملنے لگیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میئر کے دفتر کو حال ہی میں دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے، ای میل میں امیتابھ بچن کے بنگلے ’جلسہ‘ پر حملے اور27 نومبر کو ہونے والے دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کی سکیورٹ خراب کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
اس حوالے سے ڈی سی پی منیش کلوانیا نے بتایا’ یہ دھمکی بی ایم سی (برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن) کو ای میل کے ذریعے بھیجی گئی تاہم جانچ پڑتال کے بعد انہیں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔
ڈی سی پی منیش کلوانیا کے مطابق دادار کے اسکولوں کو بھی دھمکیاں دی گئی تھیں تاہم دونوں مشہور شخصیات کو نشانہ بنانے والی بم کی دھمکیوں کے پیچھے کون ہے، اس حوالے سے تحقیقات کیلئے سکیورٹی ادارے سرگرم ہیں۔
واضح رہے رواں ماہ کی 18 تاریخ کو جوہو ممبئی میں ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تھی جس میں وہ محفوظ رہے تھے۔

