لاہور(پی ایم این/حامد محمود مغل)لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کے حق مہر، علیحدہ رہائش اور زچگی اخراجات سے متعلق کیس میں فیملی کورٹ اور سیشن کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی نےشکیلہ بی بی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے کے مطابق خاتون اور اسکےشوہر کےدرمیان علیحدہ رہائش،ایک تولہ سونا بطورحق مہر اور 30 ہزار روپےزچگی اخراجات کی ادائیگی کا تحریری معاہدہ ہوا تھا۔
عدالت نے فیملی کورٹ کو خاتون کی درخواست پر قانون کے مطابق 60 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
خاتون نے تین سال بعد معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا، جبکہ شوہر نے مقررہ مدت میں درخواست دائر نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا تھا۔
عدالت نے قرار دیا کہ فیملی کورٹ اور سیشن کورٹ نے قانونی نکات کا مکمل جائزہ نہیں لیا۔ اب فیملی کورٹ اس بات کا تعین کرے گی کہ معاہدے کی شرائط پر عمل ہوا یا نہیں اور اس کی قانونی حیثیت کیا ہے۔
تحریری فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ نابالغ بچوں کے ماہانہ نان و نفقہ کا معاملہ دیگر ازدواجی حقوق سے الگ دیکھا جائ

