پشاور (پی ایم این/ویب ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا کے مشیر مذہبی امور مولانا طیب قریشی نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان بیانیہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف ہے، قول و فعل میں تضاد نہ ہو تو معاملات خود بخود صحیح سمت میں چل پڑتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ جو پلان کررہے ہیں اس سے خیبرپختونخوا میں بڑی تبدیلی آئے گی، بدلتا نکھرتا مضبوط خیبر پختونخوا ہمارا نعرہ ہے، قتل اور دہشت گردی تو بڑی بات کسی کا تمسخر اڑانے اور مذاق تک کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن کو پاکستان اور اس کا جھنڈا اچھا نہیں لگتا وہ ملک چھوڑ دے۔

